لا ہور (اپنے نامہ نگار سے ) مقامی عدالت نے خواجہ سعد رفیق کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کر دی ہے۔ ایڈیشنل سیشن جج منور حسین نے وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کے خلاف بغاوت کا مقدمہ درج کرنے کے لئے دائر درخواست کی سماعت 10 فروری تک ملتوی کی، عدالت میں درخواست گزار آمنہ ملک کے وکیل پیش نہ ہوئے جس کی وجہ سے مقدمہ کی سماعت نہ ہو سکی، خاتون آمنہ ملک کی جانب سے دائر اندراج مقدمہ کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے کہ خواجہ سعد رفیق نے اپنے والد کی برسی کی تقریب میں فوج اور عدلیہ پر تنقید کی ان کا یہ بیان بغاوت کے زمرے میں آتا ہے لہٰذا عدالت متعلقہ پولیس کو خواجہ سعد رفیق کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا حکم دے۔