لاہور (وقائع نگار خصوصی) لاہور ہائی کورٹ میں سابق وزیراعظم نواز شریف، مریم نواز اور خواجہ سعد رفیق کیخلاف توہین عدالت کی ایک اور متفرق درخواست دائر کردی گئی۔ درخواست گزار وکیل نے موقف اختیار کیا گیا ہے کہ نواز شریف، مریم نواز اور خواجہ سعد رفیق عدلیہ مخالف تقاریر کر رہے ہیں۔ پانامہ فیصلے کے بعد لیگی رہنما مسلسل توہین عدالت کے مرتکب ہو رہے ہیں۔ نوازشریف نے کراچی میں خطاب کرتے ہوئے توہین عدالت کی۔ مریم نواز نے گوجرانوالہ، سعد رفیق نے لاہور میں تقریر کے دوران توہین عدالت کی ہے۔