نہال ہاشمی کا جیل ہسپتال میں معائنہ‘ دل درست‘ ذہنی دبائو سے طبیعت بگڑی: ڈاکٹر

راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے + خصوصی نمائندہ + صباح نیوز) اڈیالہ جیل میں مسلم لیگ (ن) کے سابق سینیٹر نہال ہاشمی کا جیل ہسپتال میں پمز ہسپتال کے ڈاکٹروں کی ٹیم نے مکمل طبی معائنہ کیا۔ وہ جیل میں منتقل ہونے کے بعد سے علیل ہیں۔ ڈاکٹرز کے مطابق قیدی کا بلڈ فشار خون اور دل درست ہے۔ نہال ہاشمی بخار‘ نزلہ اور ذہنی دبائو کا شکار ہیں جس کی وجہ سے طبیعت بگڑی۔ دریں اثنا مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نوازشریف نے راولپنڈی نے پارٹی کے ارکان پارلیمنٹ کی اڈیال جیل میں توہین عدالت میں قید نہال ہاشمی کی دیکھ بھال کی ذمہ داری لگا دی۔ سینیٹر مشاہد اللہ نے پارٹی کے قائد کی ہدایات سے متعلقہ ارکان پارلیمنٹ کو آگاہ کر دیا ہے۔ سینیٹر چودھری تنویر خان اور ایم این اے ملک ابرار کی نوازشریف کی طرف سے ذمہ داری لگائی گئی ہے وہ نہال ہاشمی کی دیکھ بھال کیلئے اڈیالہ جیل باقاعدگی سے جاتے رہیں جبکہ نوازشریف کی طرف سے جیل میں نہال ہاشمی کو پیغام پہنچا دیا گیا ہے کہ پارٹی قیادت کی ان سے تمام ناراضی ختم ہو گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...