لاہور ، فیصل آباد (سٹاف رپورٹر+ نمائندہ خصوصی) تھانہ گلشن راوی کے علاقہ میں 17سالہ نوجوان نے مبینہ طور پر گھریلو حالات سے تنگ آ کر خود کو گولی مار کر خودکشی کر لی۔پولیس کا کہنا ہے کہ تحقیقات کے بعدحقائق معلوم ہوسکیں گے جس کے بعد مزید کارروائی کی جائیگی۔گلشن راوی میں پلازہ کے اندر 17 سالہ احتشام نے مبینہ طور پر میں گولی مار کر خودکشی کی۔ پولیس نے نعش پوسٹ مارٹم کیلئے مردہ خانہ منتقل کردی ہے۔ دریں اثنا فیصل آباد میں شادی شدہ خاتون 24 سالہ سعدیہ نے گھریلو جھگڑے پر چوہے مار گولیاں نگل لیں۔ اسے الائیڈہسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ دم توڑ گئی۔ متوفیہ دو بچوں کی ماں تھی۔
2 خودکشیاں: گلشن راوی میں 17 سالہ نوجوان نے خود کو گولی مار لی فیصل آباد میں خاتون نے زہر نگل لیا
Feb 04, 2018