کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں 10 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی۔ خواتین‘ بچے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔