کوئٹہ (نوائے وقت رپورٹ) کوئٹہ میں 10 روز کیلئے موٹرسائیکل کی ڈبل سواری پر پابندی عائد کر دی گئی۔ پابندی امن و امان کی صورتحال کے پیش نظر لگائی گئی۔ خواتین‘ بچے اور قانون نافذ کرنے والے اہلکار پابندی سے مستثنیٰ ہونگے۔ محکمہ داخلہ بلوچستان نے پابندی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
کوئٹہ میں 10 روز کیلئے ڈبل سواری پر پابندی عائد
Feb 04, 2018