اسلام آباد (خبرنگار) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ریکوڈک کان منصوبے کے ریکارڈ کیس کی سماعت 21فروری تک ملتوی کر دی۔ یہ پٹیشن بلوچستان حکومت کی طرف سے Tethyan Copper Company Pty Ltd (TCCA) اور اسکی مقامی ذیلی کمپنی ادارے (TCCP) کے خلاف دائر کی گئی تھی، جس میں استدعا کی گئی ہے کہ عدالت مذکورہ کمپنیوں کو ریکوڈک منصوبے کا ریکارڈ تبدیل کرنے یا ہٹانے سے روکنے کیلئے مداخلت کرے۔ TCCP کے وکیل عدالت میں حاضر ہوئے جبکہ آسٹریلین ادارے (TCCA) کے حکام یا نمائندے ابھی عدالت میں حاضر ہوں گے TCCP کے وکیل نے بتایا کہ پٹیشن کا جواب جمع کرایا جارہا تھا اور کیس دلائل کیلئے ملتوی کر دیا گیا۔ قبل ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس اطہرمن اللہ نے نومبر 2017ءکو مدعا علیہان کو مذکورہ منصوبے کا ریکارڈ محفوظ رکھنے اور عدالتی حدود سے نہ ہٹانے کا عبوری حکم جاری کیا تھا۔ پٹیشن کی آئندہ سماعت 21فروری 2018ءتک ملتوی کر دی گئی۔ یاد رہے ریکوڈک منصوبے پر ثالثی کیلئے 2متوازی مقدمات ICC اور ICSID میں زیر التوا ہیں۔
ریکوڈک