آصفہ بھٹو زرداری 25برس کی ہوگئیں‘ بہن کو سالگرہ مبارک، جگمگاتی رہو:بلاول کا ٹویٹ

لاہور ( این این آئی) سابق وزیراعظم محترمہ بینظیر بھٹو کی سب سے چھوٹی صاحبزادی آصفہ بھٹو زرداری 25سال کی ہو گئیں ۔ آصفہ 3جنوری 1993ءکو لندن میں پیدا ہوئیں ۔آصفہ کے بڑے بھائی اور چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری نے سالگرہ کے موقع پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر چھوٹی بہن کیلئے خوبصورت پیغام دیا۔اپنی ٹویٹ میں بلاول نے لکھا کہ میری بے بی سسٹر کو سالگرہ مبارک ہو۔ جگمگاتی رہو۔ بلاول کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر انکے بچپن کی ہے جب ننھی آصفہ کی سالگرہ کے موقع پر ان کی والدہ محترمہ بینظیر بھٹو بھی بچوں کے درمیان موجود ہیں ۔آصفہ کو سالگرہ پر بےشمار تہنیتی پیغامات موصول ہوئے کہ ٹوئٹر پر انکی سالگرہ ٹاپ ٹرینڈ بن گئی۔پیپلز پارٹی کے رہنماﺅں نے بھی آصفہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آصفہ سالگرہ

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...