;بھارت: سپریم کورٹ بابری مسجد کیس کی سماعت 8فروری سے کریگی

نئی دہلی (صباح نیوز) بابر مسجد کے انہدام کے معاملے پر بھارتی سپریم کورٹ کے چیف جسٹس کی سربراہمی والا بنچ 8فروری سے سماعت شروع کریگا۔ دونوں فریقوں نے تیاری شروع کر دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق سماعت سے پہلے اپنا مو¿قف مضبوطی کے ساتھ عدالت کے روبرو پیش کرنے کیلئے آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ نے نئی دہلی کے انڈین اسلامک کلچرل سنٹرل میں ایک اجلاس منعقد کیا جس میں قانونی ماہرین نے بھی شرکت کی۔ بابر مسجد ایکشن کمیٹی کے کنوینر ظفریاب جیلانی نے کہا کہ آل انڈیا مسلم پرسنل لاءبورڈ معاملے کی جلد سماعت کے حق میں ہے اسی لئے ہم نے قانونی ماہرین کے ساتھ اجلاس کیا ہے۔
بابری مسجد

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...