لاہور (آن لائن) سینئر اداکارہ نگار سلطانہ کو دوبارہ آئی سی یو میں شفٹ کر دیا گیا۔ اداکارہ کو سانس لینے میں دشواری کا سامنا پیش آ رہا تھا انہیں تین روز قبل شدید علالت کے باعث گنگارام ہسپتال میں داخل کرایا گیا تھا۔ نگار سلطانہ ایک عرصہ سے شوگر، بلڈ پریشر، دل اور پھیپھڑوں کے مرض میں مبتلا ہیں۔ اداکارہ کے اہل خانہ نے حکومت سے مدد کی اپیل کی ہے۔