نواز شریف آج پشاورمیںجلسہ عام سے خطاب کریں گے، مریم نواز بھی ہمراہ ہونگی

پشاور(بیورورپورٹ+صباح نیوز)سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ(ن) کے قائد محمد نوازشریف آج (اتوار کو)پشاور میں عظیم الشان جلسہ عام سے خطاب کریں گے اس موقع پر ان کے ہمراہ نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز بھی ہونگی ۔جلسہ عام پشاور آج دن کے 12بجے نادرن بائی پاس پر منعقدہ ہوگا جس میں دونوں رہنمائوں کے علاوہ صوبائی صدر انجینئر امیر مقام ، وفاقی وزراء اور دیگر مرکزی و صوبائی قائدین بھی شریک ہونگے۔ جلسہ میں صوبہ بھر سے مسلم لیگ کے کارکن بھی شرکت کرینگے،جلسہ کی تیاریاں مکمل کر لی گئیں ۔شہر بھر میں نواز شریف او ر مریم نواز کی تصاویر کے پوسٹرز اور بینرز آویزاں کر دیئے گئے جبکہ جلسہ گاہ کی طرف جانے والے راستوں کو (ن)لیگ کے جھنڈوں سے سجایاگیا ہے۔ دورہ پشاور کے موقع پر سوشل میڈیا ٹیم بھی مریم نواز کی ہمراہ ہو گی جو کہ پانچ ہزار نوجوانوں کو اکٹھا کرینگے۔ مریم نواز نے عملی طور پر عوام میں جانے کیلئے حکمت عملی طے کی ہے۔ عوامی رابطہ مہم کے سلسلے میں پشاور کے علاوہ مرحلہ وار طور پر ابیٹ آباد ، ہری پور ، مانسہرہ اورصوبے کے دیگر اضلاع کا بھی دورہ کرینگی ۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...