اسلام آباد (خصوصی نمائندہ+ خبر نگار) قومی احتساب بیورو کے چیئرمین جسٹس جاوید اقبال نے نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی طرف سے لاہور سے کراچی موٹروے کے ٹھیکہ میں مبینہ بدعنوانی، غیر شفافیت اور قواعد و ضوابط کی خلاف ورزی اور مہنگے داموں ٹھیکہ دینے کا نوٹس لیتے ہوئے انکوائری کا حکم دے دیا۔ نیب اعلامیہ کے مطابق چیئرمین نیب نے ڈی جی نیب راولپنڈی کو ہدایت کی ہے کہ قوم کے سرمایہ کا جائز استعمال نہ صرف ہماری ذمہ داری ہے بلکہ قومی سرمایہ کے ضیاع اور بدعنوانی کے خاتمہ کیلئے کاوشیں کرتے ہوئے قانون پر عملدرآمد بھی یقینی بنایا جائیگا اور جو افراد مبینہ بدعنوانی، غیر شفافیت، قواعد و ضوابط کی مبینہ خلاف ورزی اور مہنگے داموں لاہور سے کراچی موٹروے کا ٹھیکہ دینے کے ذمہ دار ہیں ان کی نہ صرف نشاندہی کی جائے گی اور انہیں انصاف کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔ نیشنل ہائی وے اتھارٹی نے نیب کی طرف سے پشاور کراچی موٹروے پراجیکٹ کا ٹھیکہ دیئے جانے میں مبینہ بے ضابطگیوں کے یہ الزامات غلط فہمی اور ڈس انفارمیشن پر مبنی ہیں۔
لاہور، کراچی موٹروے ٹھیکہ میں مبینہ بدعنوانی، چیئرمین نیب برہم، تحقیقات کا حکم، الزام غلط ہے: این ایچ اے
Feb 04, 2018