کراچی (نوائے وقت رپورٹ+ صباح نیوز) رائو انوار اور انکی ساتھی پولیس پارٹی کی گرفتاری کے معاملے پر کراچی میں پولیس حکام کا اجلاس ہوا ،چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھنے کا فیصلہ کیا گیا۔ صدارت ایڈیشنل آئی جی آفتاب پٹھان نے کی۔ بتایا گیا گرفتاری میں کوئی ٹھوس پیشرفت نہیں ہوسکی۔دریں اثناشرجیل میمن نے کہا رائونوار کے پیچھے ان کی جماعت کی کسی شخصیت کا ہاتھ نہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے کراچی میں احتساب عدالت کے باہر صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا رائو انوار پولیس کا افسر ہے مفروضوں پربات نہیں کرنی چاہیے ۔
رائو انوار کی گرفتاری نہ ہوسکی، چھاپے جاری رکھنے کا فیصلہ، پیچھے کسی سیاسی شخصیت کا ہاتھ نہیں: شرجیل میمن
Feb 04, 2018