80 لاکھ افراد ہر سال کینسر سے مرتے ہیں، عالمی یوم سرطان آج منایا جائیگا

اسلام آباد (خصوصی نمائندہ) دنیا بھر میں ہر سال 8.2 ملین افراد کینسر کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔ایک تحقیقی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں سرطان اموات کی دوسری بڑی وجہ ہے۔ نجی ہسپتال میں عالمی یوم سرطان کے موقع پر ایک سیمینار کا اہتمام کیا گیا ہے۔ سیمینار میں طلبائ، ڈاکٹروں، سرطان کے مریضوں اور شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسزاسلام آباد (سی ڈی اے) ڈاکٹر حسن عروج نے کہا سرطان موذی مرض تاہم بروقت تشخیص ہو جائے تو 90فیصد سرطان قابل علاج ہیں۔ڈاکٹر حسن عروج ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ سروسز نے کہا کہ دنیا بھر میں ہر سال 8.2ملین افراد سرطان کی وجہ سے مر جاتے ہیں۔ انھوں نے کہا کہ لوگوں کو کینسر کے متعلق آگہی میں میڈیا کا کردار سب سے اہم ہے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...