عدلیہ کو براہ راست دھمکیاں دینے والوں کااحتساب شروع ہو گیا: جمشید دستی

اڈادانڑیں (نامہ نگار)پاکستان عوامی راج پارٹی کے چیئر مین و رکن قومی اسمبلی جمشید احمد دستی اور مرکزی سیکرٹری اطلاعات رانا امجد علی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی قیادت اور شریف خاندان کو عدلیہ مخالف بیان بازی اور عدلیہ پر کئے حملوں کا حساب دینا ہو گا۔عدلیہ کو براہ راست دھمکیاں دینے والوں کا احتساب شروع ہو گیا ہے۔نواز شریف اسٹیٹ اور آئینی اداروں کیخلاف سازش کا حصہ بن چکے ہیں کیونکہ ان کو اب محفوظ راستہ نہیں مل رہا اس لیے وہ آخری پتا کھیلنا چاہتے ہیں جوکہ عدلیہ کیخلاف مہم جوئی ہے ۔آئندہ الیکشن میں ان کا پتا ویسے ہی صاف ہو جائے گا۔

ای پیپر دی نیشن

''درمیانے سیاسی راستے کی تلاش''

سابق ڈپٹی سپیکرقومی اسمبلی پاکستان جن حالات سے گزر رہا ہے وہ کسی دشمن کے زور کی وجہ سے برپا نہیں ہو ئے ہیں بلکہ یہ تمام حالات ...