نئی دہلی (بی بی سی نیوز) مودی حکومت نے آئندہ برس پارلیمانی انتخابات سے قبل اپنا آخری بجٹ پیش کرتے ہوئے زراعت اور کسانوں پر سب سے زیادہ توجہ مرکوز کی ہے۔ نریندر مودی نے اس بجٹ میں انتخابات سے قبل ایک بڑا سیاسی داؤ کھیلا ہے۔ انھوں نے ملک کے غریب طبقے کیلئے پانچ لاکھ روپے کے میڈیکل بیمے کی تجویز پیش کی ہے۔اس سکیم سے 50 کروڑ لوگوں کو بڑی بیماریوں کے علاج کے لیے پانچ لاکھ روپے کے بیمے کا تحفظ حاصل ہو جائے گا۔ یہ ایک بڑی سکیم ہے اور اس سے غریب آبادی کو یقینا بہت فائدہ ہو گا۔
آئندہ الیکشن کیلئے نریندر مودی کا سیاسی دبائو غریبوں کیلئے 5لاکھ میڈیکل بیمہ کی تجویز پیش کردی
Feb 04, 2018