خبریں بے بنیاد، عمران نے کبھی ہیلی کاپٹر جلسوںیا ذات کیلئے استعمال نہیں کیا : پرویز خٹک

پشاور(این این آئی)وزیر اعلیٰ خیبر پی کے پرویز خٹک نے کہا ہے کہ عمران خان کے خیبر پی کے حکومت کا ہیلی کاپٹر استعمال کرنے کے حوالے سے میڈیا پر آنے والی خبریں غلط اور بے بنیاد ہیں۔عمران خان نے کبھی خیبرپی کے کا ہیلی کاپٹر سیاسی جلسوں اور اپنی ذات کے لیے استعمال نہیں کیا۔عمران خان جب بھی خیبرپی کے کا دورہ یا کسی سرکاری کام یا کسی منصوبے کے افتتاح کیلئے آتے ہیں تومیںاور میرے وزراء انکے ساتھ ہوتے ہیں کیونکہ وہ تحریک انصاف کے چیئرمین ہیں، کسی سرکاری تقریب میں عمران خان کی ضرورت ہوتی ہے تو انکوباقاعدہ دعوت دیکربلاتے ہیں۔ میرے ہوتے ہوئے کوئی بھی چیز غلط نہیں ہوسکتی اور نہ ہی کوئی چیز غلط استعمال کی جاسکتی ہے۔عمران خان واحد لیڈر ہیں جن کو پوری دنیابھی دیدی جائے تو وہ اپنی ذات کیلئے ایسا ہر گز نہیں کریںگے۔خیبرپی کے کے سینٹ انتخابات میںممبران اسمبلی کی خرید وفروخت کرنیوالے یہاں سے خالی ہاتھ جائیں گے۔جنگی بنیادوں پر سینٹ اور عام انتخابات کی تیاریاں جاری رکھی ہوئی ہیں۔ہم حکومت میں رہیں یا نہ رہیں مگر ہم نے ساری زندگی عوام میں گزاری ہے۔میں اور میری پارٹی ہر وقت تیار ہے۔تحریک انصاف کی طرف عوام وخواص کا بڑھتا ہوا رجحان پارٹی کی قیادت اور صوبائی حکومت کی کارکردگی پر اعتما دکامظہر ہے۔ پی ٹی آئی عوام کا مستقبل ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوںنے دریائے کابل پر 480.592 ملین روپے کی لاگت سے نئے تعمیر شدہ خویشگی پشتون گڑھی پل کے افتتاح کے بعد خویشگی بالا اور گنڈھیری میں شمولیتی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعلیٰ نے اس موقع پر خویشگی میں 322.496 ملین روپے کے تخمینہ لاگت سے گورنمنٹ گرلز ڈگری کالج کا سنگ بنیاد رکھا اور خویشگی بالا ، خویشگی پایان اور گنڈھیری میں گیس سپلائی سکیموں اور سڑکوں کا افتتاح بھی کیا۔ انہوں نے کہا ہیلی کاپٹر کے استعمال کے حوالے سے کوئی ایسا قانون نہیں۔ سرکاری ہیلی کاپٹر آئی جی خیبرپی کے ، وزراء اور چیف سیکرٹری بھی استعمال کرسکتے ہیں اور اس ہیلی کاپٹر کو ہم زلزلوںمیں بھی استعمال کرتے رہے ہیں۔ بلین ٹریز سونامی میں درختوں کے بیج اسی ہیلی کاپٹر سے متعلقہ علاقوںتک پہنچائے گئے۔پاکستان کا مستقبل تحریک انصاف کے ساتھ ہے۔مخالفین غلط فہمی میں ہیں تحریک انصاف کا مقابلہ مخالفین کرہی نہیں سکتے۔ تحریک انصاف کے نوجوانوں کے جنون کا کوئی مقابلہ نہیں کرسکتا۔ جس طرح ذوالفقار علی بھٹوکے ساتھ جب ایک جنریشن کھڑی ہوگئی تھی۔تو اس کامقابلہ کسی نے نہیں کیا۔اب ایک جنریشن عمران خان کے ساتھ کھڑی ہے۔جس کا مقابلہ بھی کوئی نہیں کرسکتا۔مخالفین ڈھنڈورے پیٹتے رہیں گے مگر انشااللہ 2018 کے انتخابات میں نہ صرف خیبرپی کے بلکہ پورے پاکستان میں کلین سویپ کریں گے اور اپنی جیت سے مخالفین کو حیر ان کردیں گے۔ ہماری اصلاحات کا نتیجہ ہے کہ خیبرپی کے پولیس آج عوام کی خدمت کر رہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...