فیروز والہ (نامہ نگار) یونین کونسل برج اٹاری کے علاقے نورے والا روڈ دو سیاسی گروپوں کے باعث نا مکمل رہ گیا ہے شہریوں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ شہریوں کے مطابق نورے والا روڈ تعمیر کرنے کے لئے ایم این اے اور ایم پی اے نے سڑک کو دو حصوں میں تقسیم کر دیا۔ جس کے باعث لوگوں کو گزرنے میں شدید مشکلات پیش آ رہی ہیں۔ اعلیٰ حکام سے فوری طور پر نوٹس کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
یونین کونسل برج اٹاری کے علاقے نورے والا روڈ دو سیاسی گروپوں کے باعث نا مکمل
Feb 04, 2018