شریف برادران نے حکومتی اداروں کا تمسخر اڑایا,میاں صاحب،عدالتیں بتائیں گی کہ آپ کوکیوں نکالاگیا:قمرزمان کائرہ

پیپلز پارٹی کے رہنما قمر زمان کائرہ نے کہا ہے کہ شریف برادران نے حکومتی اداروں کا تمسخرہ اڑایا. نواز شریف سن لیں لاہور کے وارث آگئے. عدالت کہتی ہےکہ پورا ٹبر ہی چورہے . اب آپ اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کر لیں. انہیں عدالتیں بتائیں گی کہ کیوں نکالا۔

لاہور میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ نواز شریف کہتے تھے کہ عدالتی فیصلہ مانیں گے لیکن اب اسی پر تنقید کر رہے ہیں. شریف برادران نے حکومتی اداروں کاتمسخر اڑایا. نواز شریف سن لیں لاہور کے وارث آگئے. اب اڈیالہ جیل جانے کی تیاری کر لیں.قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پیپلزپارٹی پرمقدمےبنانےوالےشریف برادران اورسیف الرحمان تھے.انہوں نے ہم پر کرپشن کے الزام لگائے. مشرف دورمیں بھی ہمیں کٹہرےمیں کھڑاکیاگیاتھا. آج قدرت کاانتقام آپ کےسامنے ہے. یہ چاہتے ہیں پولیس کی انکوائری اور عدالتوں کے فیصلے ان کی مرضی سےہوں. سپریم کورٹ نےشریف خاندان پرکرپشن کےمقدمےبنائےہیں عدالت کہتی ہےکہ پورا ٹبر ہی چورہے. میاں صاحب پوچھتے ہیں انہیں کیوں نکالا، اب انہیں عدالتیں بتائیں گی کہ کیوں نکالاگیا.قمر زمان کائرہ کا کہنا تھا کہ پاکستان کے عوام کشمیریوں کے ساتھ کھڑے ہیں. پاکستانی کشمیرکی تقسیم کی سوچ کےحامی نہیں.کشمیریوں نےپاکستان کی آزادی کےلیےکئی قربانیاں دیں.مودی کےمظالم کیخلاف کشمیریوں کوہمیں پیغام دیناہےکہ انکےساتھ ہیں

ای پیپر دی نیشن