گزشتہ ہفتے15اشیاءخوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ‘9 میں کمی‘29میں استحکام رہا:شماریاتی بیورو

لاہور( نیوز رپورٹر )پاکستان شماریاتی بیورو کے اعدادو شمار کے مطابق 31جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتہ کے دوران15 مختلف اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں اضافہ ،9اشیاءکی قیمتوں میں کمی جبکہ 29اشیائے خوردو نوش کی قیمتوں میں استحکام رہا۔اعداد و شمار کے مطابق31جنوری کو ختم ہونیوالے ہفتے میں مشترکہ آمدن گروپ سے تعلق رکھنے والوں کےلئے قیمتوں کے حساس اعشاریے (ایس پی آئی) میں 1.65فیصد اضافہ ہوا جو مذکورہ ہفتے کے دوران238.21سے بڑھ کر 242.14پوائنٹس رہے۔

ای پیپر دی نیشن