خیر پور (صباح نیوز) وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے کہا ہے کہ کراچی میں چند ماہ سے سپورٹس کی سرگرمیاں بڑھ رہی ہیں، جو پرامن کراچی کا ثبوت ہیں، کامیاب ایونٹس کا سہرا عوام کو جاتا ہے۔ وزیراعلیٰ مراد علی شاہ نے کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ میراتھون میں 50سال والی کیٹگری بھی ہونی چاہیے تاکہ میں بھی شرکت کرسکوں، انہیں ڈر تھا کہ میں جیت جاﺅں گا اس وجہ سے میراتھون میں نہیں بلایا۔ وزیراعلیٰ نے کہا کہ پی ایس ایل فائنل کی میزبانی کراچی پھرکررہا ہے، ویسٹ انڈیز کی ویمن ٹیم کراچی کے دورے پر ہے۔