اسلام آباد ( مقبول ملک ، دی نیشن رپورٹ) بلوچستان اور خیبر پی کے میں حالیہ ضم کئے گئے اضلاع میں لوکل باڈیز کے الیکشن مئی میں متوقع ہیں بلوچستان میں لوکل باڈیز کی مدت 27جنوری کو ختم ہوگئی تھی۔ الیکشن کمشن نے وہاں حد بندیوں کا عمل شروع کر دیا ہے جو مارچ میں مکمل ہو جائے گا۔ ذرائع کے مطابق خیبر پی کے میں بھی لوکل باڈیز کی مدت جلد ختم ہو جائے گی اور الیکشن کمشن اس برس ہی نیا الیکشن کرائے گا۔
خیبر پی کے میں ضم اضلاع، بلوچستان میں لوکل باڈیز الیکشن مئی کے دوران متوقع
Feb 04, 2019