سندر اسٹیٹ کے صنعتکاربلیک میلر ز اور نوسر بازوں کے ہاتھوں تنگ

رائے ونڈ+سندر (نامہ نگار+خصوصی رپورٹ) سندر اسٹیٹ کے صنعتکاربلیک میلر ز اور نوسر بازوں کے ہاتھوں تنگ ۔انہوں نے احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی معروف صنعتی زون سندر انڈسٹریل اسٹیٹ میں آئے روز نام نہاد اوربلیک میلرز صحافی فیکٹری مالکان کو تنگ کرنے آ جاتے ہیں اس موقع پر e.careرجسٹرڈ کمپنی کے سیل منیجر نے کہا کہ حال ہی میں گورنر پنجاب سندر اسٹیٹ میں اعلان کرکے گئے کہ ہم نے انڈسٹری کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے اور انڈسٹری کو ترقی کی منازل تک لیجانا ہے تاکہ پاکستان مزید ترقی کرسکے اور پوری دنیامیں پاکستان کا نام روشن کرنا ہے لیکن صنعتوں میں ڈمی اخباروںاور ویب چینل کے نمائندے آئے روز تنگ کرنے آجاتے ہیں چند روز قبل امجد شاہ نامی نوسرباز اپنے ساتھی اعجاز قریشی اور ایک نام نہاد صحافی کو لیکر ہمیں بلیک میل کرنے آگئے جبکہ پاکستان سٹینڈرڈ اینڈکوالٹی کنٹرول اتھارٹی کی جانب سے ہماری کمپنی e.CARE کی مصنوعات معیاری اور تسلی بخش قرار دے چکی ہے ہماری گورنر پنجاب ، وزیر اطلاعات پنجاب فیاض الحسن چوہان سے اپیل ہے کہ ہماری ایسے نام نہاد و جعلی صحافیوں سے جان بخشی کرائی جائے ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...