اسلام آباد(آن لائن) وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج (پیر) کو ہو گا جس میں دو نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا ۔ تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر خزانہ اسد عمر آج (پیر) کو وزارت خزانہ میں دن 11 بجے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے اجلاس کی صدارت کریں گے جس میں سرمایہ کاری بورڈ کی جانب سے خصوصی اقتصادی زونز کو درپیش مسائل پر بریفنگ دی جائے گی ۔
اقتصادی رابطہ کمیٹی
اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا‘ 2 نکاتی ایجنڈے پر غور ہوگا
Feb 04, 2019