مقبوضہ کشمیر : مودی کا سیاہ جھنڈوں سے استقبال‘ کرفیو ہڑتال مظاہرے

سری نگر، اسلام آباد(نوائے وقت رپورٹ، نیٹ نیوز، نیوز ایجنسیاں) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر اتوار کو مکمل ہڑتال سے کاروبار زندگی معطل ہو گےا۔ قابض انتظامیہ نے پوری وادی کو چھاﺅنی میں تبدیل کر دیا تھا۔ کشمیری عوام نے مودی کے خلاف احتجاج ریکارڈ کرانے کیلئے اتوار کومکمل ہڑتال کی۔ اس موقع پر سیاہ جھنڈے لہرائے گئے۔ ہڑتال کی اپیل سید علی گیلانی، میرواعظ عمر فاروق اور محمد یاسین ملک پر مشتمل مشترکہ حریت قیادت نے کی تھی۔ سید علی گیلانی جہاں بدستور گھر میں نظر بند ہیں وہیں میر واعظ عمر فاروق، محمد اشرف صحرائی، ہلال احمد وار کے علاوہ انجینئر رشید کو بھی گھر میں نظر بند کیا گیا۔ موبائل فون اور انٹرنٹ سروس بھی معطل رکھی گئی ۔مودی اتوار کو دورہ مقبوضہ کشمیر کے پہلے مرحلے میں لداخ کے لیہہ علاقے میں پہنچے۔ لیہہ میں یونیورسٹی آف لداخ کا افتتاح کیا۔ کے بی آر ائرپورٹ لیہہ پر بننے والی نئی ٹرمنل عمارت کا سنگ بنیاد رکھا۔ انہوں نے سری نگر کرگل لیہہ ٹرانسمشن پروجیکٹ کے تحت 9 میگاواٹ کی صلاحیت والے ہائیڈرو الیکٹرک پروجیکٹ کا افتتاح بھی کیا۔ جگہ جگہ گشتی بنکر قائم اور ناکوں پر فورسز اہلکار مامور تھے۔ سکیورٹی اہلکاروں کو تعینات کیا گیا تھا، جبکہ تقریب گاہ کے عقب میں جھیل ڈل میں کشتیوں اور ہاﺅس بوٹوں میں فورسز اور پولیس اہلکار گشت کرتے رہے۔ تقریب کی نگرانی کیلئے ڈرون طیارے استعمال کئے گئے۔ کٹھ پتلی انتظامیہ نے شہریوں کو گھروں میں محصور کرکے غیراعلانیہ کرفیونافذ کر رکھا تھا۔ حریت رہنما یاسین ملک کی گرفتاری کی اطلاعات بھی ہیں۔ لوگوں نے کئی علاقوں میں احتجاجی مظاہرے کئے اور احتجاجی جلوس نکالے اور بھارتی اہلکاروں پر پتھراﺅ کیا جس کے جواب میں بھارتی فوجیوں کی جانب سے آنسوگیس اور لاٹھی چارج کیا گیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔ اس دوران بھارتی فوج کی شیلنگ سے ایک خاتون بھی زخمی ہوئی۔ دوسری جانب مقبوضہ کشمیر کے نوجوانوں سے شادی کرنے والی پاکستانی خواتین نے سری نگر میں احتجاجی مظاہرہ کیا اور مطالبہ کیا کہ ہم پاکستانی ہیں‘ ہمیں واپس پاکستان بھیج دیا جائے۔ حریت کانفرنس نے کہا کہ لوگوں کی جامہ تلاشیاں‘ پوچھ گچھ اور ہراسانی کے ذریعے خوف و ہراس کا ماحول پیدا کیا گیا ہے۔ وہ حکمرانوں کی بوکھلاہٹ کا نتیجہ ہے۔ سینئر حریت رہنما اور جموں و کشمیر مسلم لیگ کے چیئرمین مسرت عالم بٹ کی طرف سے ان پر 37 ویں بار کالے قانون پبلک سیفٹی ایکٹ کے نفاذ کو چیلنج کرنے کے بعد عدالت عالیہ نے ان کی گرفتاری کا ریکارڈ طلب کیا ہے۔ آئی این پی کے مطابق مودی نے کہا ہے کہ لداخ کی ترقی کیلئے تمام تر وسائل بروئے کار لائیں گے۔ بلاسپور، منالی، لیہہ ریلوے لائن کی تنصیب سے لوگوں کی پریشانیاں جلد ختم ہوں گی۔ سیاحت کو فروخ ملے گا، اب ملک میں ترقیاتی منصوبوں کو برسوں تک لٹکائے جانے کی پالیسیاں ماضی کی داستان بن چکی ہیں۔ الیکشن مہم کے سلسلہ میں مودی نے بڑھک ماری عسکریت پسندی ، دہشت گردی کی کمر توڑ دیں گے اور ہر عسکریت پسند کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔ مگرمچھ سے آنسو بہاتے کہا بے گناہ نوجوانوں کی ہلاکتوں پر پورا ملک ناراض ہے کیونکہ یہ نوجوان اپنے خواب پورے کرنا چاہتے ہیں۔ ترجمان دفتر خارجہ نے اپنے ٹوئٹ میں کہا کہ مقبوضہ کشمیر فوجی جیل میں تبدیل ہوچکا ہے۔ مقبوضہ کشمیر میں حریترہنما نظربند ہیں۔ مقبوضہ وادی میں کاروباری مراکز بند، موبائل اور انٹرنیٹ سروس معطل ہے۔ مودی کے دورہ مقبوضہ کشمیر پر بھارتی فورسز کو تعینات کیا گیا۔ بھارت کشمیریوں کی جدوجہد کو دبانے میں ناکامی تسلیم کرے۔
مودی، پاکستان


اسلام آباد (جاوید صدیق) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے دورے میں اس سال کے بھارتی انتخابات کے بعد ”نیا بھارت“ بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی سرینگر میں خطاب کر رہے تھے انہوں نے جہاں مقبوضہ کشمیر کی ترقی کے لئے تین ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا وہاں انہوں نے رواں سال کے بھارت میں ہونے والے انتخابات کے بعد بی جے پی کی طرف سے نیا بھارت بنانے کا اعلان کیا۔ مودی نے نئے بھارت کو پرامن اور ترقی یافتہ بھارت بنانے کا اعلان کیا۔
مودی/ اعلان

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...