مزار حجرہ شاہ مقیم کی 76 کنال سے زائد زمین وقف سے نکال کر فروخت کرنے کا انکشاف

پاکپتن (نوائے وقت رپورٹ+ نامہ نگار) پاکپتن میں مزار بابا فریدؒ کے اراضی سکینڈل کے بعد مزار حجرہ شاہ مقیم سکینڈل کا بھی انکشاف ہوا ہے۔ محکمہ انٹی کرپشن نے مزار حجرہ شاہ مقیم کی زمین وقف سے نکال کر فروخت کرنے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیا۔ ایف آئی آر کے مطابق حجرہ شاہ مقیم کی 76 کنال 10 مرلے زمین کو وقف سے نکال کر فروخت کیا گیا۔ سرکل آفیسر محکمہ انٹی کرپشن پنجاب کی جانب سے درج مقدمے میں گدی نشین اعجاز علی شاہ، سب رجسٹرار ملک مشتاق، قانون گو عبدالعزیز اور پٹواری اقبال ڈوگر کو نامزد کیا گیا ہے۔ ان پر الزام لگایا گیا ہے کہ مزار حجرہ شاہ مقیم کو وقف کی گئی 76 کنال 10 مرلے اراضی غیرقانونی طور پر وقف سے نکالی گئی اور پھر اسے فروخت کردیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق مزار کو وقف کی گئی زمین نہ کسی کے نام کی جاسکتی ہے اور نہ ہی فروخت کی جاسکتی ہے۔ تفتیش کے بعد ایڈمنسٹریٹر اوقاف کا نام بھی مقدمہ میں شامل کیا جاسکتا ہے۔
مزار حجرہ شاہ مقیم

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...