لاہور (آئی این پی) صوبائی وزیر اطلاعات فیاض الحسن چوہان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو میڈیا کے دیگر محاذ پر بھرپور ٹف ٹائم دیا جائے گا۔ پارٹی ترجمان پارٹی کا کیس بھرپور انداز میں لڑیں گے۔ اس حوا لے سے پنجاب میں اعلیٰ سطحی کمیٹی قائم کر دی گئی۔ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے 15 رکنی کمیٹی میڈیا پر حکومتی موقف بھرپور انداز میں اجاگر کرے گی۔ میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کمیٹی میں فیاض الحسن چوہان، سینئر وزیر عبدالعلیم خان، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال سمیت دیگر رہنما شامل ہیں۔
فیاض چوہان