اسلام آباد( آن لائن)وفاقی وزیرکشمیر امورعلی امین گنڈاپورنے الزام عائد کیا ہے کہ جے یو آئی (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان پیسہ کھانے کیلئے چیئرمین کشمیرکمیٹی بنتے رہے ہیں ،امیر جے یو آئی (ف)نے ہمیشہ شہیدوں کے خون پرپیسا بنایا۔اتوار کو نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے علی امین گنڈا پور نے کہا کہ کشمیرفنڈکاپیسہ ہڑپ کرنے پرفضل الرحمان کیخلاف تحقیقات ہورہی ہیں۔ ہوسکتاہے فضل الرحمان جیل میں قیدنوازشریف کےساتھ ہوں۔انہوں نے کہا (ن )لیگ کی حکومت مودی سرکارسے تعلقات بنانے میں لگی رہی ہے ،کشمیرکے معاملے پردیگرملکوں کوآگاہ کریں گے۔فلم بنارہے ہیں دنیا کوکشمیر میں بھارتی مظالم کاچہرہ دکھائیں گے۔وفاقی وزیر کا مزید کہنا تھا بھارت کے عوام سے حکومت پاکستان کی دشمنی نہیں۔بھارت سے مذاکرات کی بات کی تاکہ دنیاکوبتایاجائے مذاکرات کے دروازے کھلے ہیں۔
علی امین