نریندر مودی نے انتخابات کے بعد ”نیا بھارت“ بنانے کا اعلان کر دیا

Feb 04, 2019

اسلام آباد (جاوید صدیق) بھارتی وزیراعظم نریندر مودی نے مقبوضہ کشمیر کے دورے میں اس سال کے بھارتی انتخابات کے بعد ”نیا بھارت“ بنانے کا دعویٰ کر دیا ہے۔ بھارتی اخبار انڈین ایکسپریس کی رپورٹ کے مطابق وزیراعظم نریندر مودی سرینگر میں خطاب کر رہے تھے انہوں نے جہاں مقبوضہ کشمیر کیترقی کے لئے تین ہزار کروڑ روپے کے ترقیاتی پیکج کا اعلان کیا وہاں انہوں نے رواں سال کے بھارت میں ہونے والے انتخابات کے بعد بی جے پی کی طرف سے نیا بھارت بنانے کا اعلان کیا۔ مودی نے نئے بھارت کو پرامن اور ترقی یافتہ بھارت بنانے کا اعلان کیا۔ مودی کے دورہ کے دوران بھارتی سیکیورٹی فورسز کے ہزاروں اہلکار مودی کی حفاظت پر مامور تھے۔ مودی جس عمارت میں خطاب کر رہے تھے اس کے گرد خاردار تاریں لگائی گئی تھیں۔ حریت پسندوں کے حملہ کے خوف کے پیش نظر انٹرنیٹ سروس بند کر دی گئی تھی اور موبائل فون بھی بند تھے۔ حریت کانفرنس کی کال پر پورے مقبوضہ کشمیر میں ہڑتال تھی۔
مودی/ اعلان

مزیدخبریں