پی سی بی گورننگ بورڈ کااجلاس 8فروری کو لاہور میں ہوگا

لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان کر کٹ بورڈ کے گورننگ بورڈ کااجلاس 8فروری کو لاہور میں ہوگا،جس میں ڈومیسٹک کرکٹ میں مجوزہ تبدیلیوں پر تبادلہ خیال ہوگا،منیجنگ ڈائریکٹر وسیم خان بھی میٹنگ میں شریک ہوکر معاملات سے آگاہی حاصل کریں گے، پی ایس ایل فورکی تیاریوں سے بھی ارکان کو اپ ڈیٹ کیا جائیگا۔، مینجنگ ڈائریکٹر وسیم خان بھی اس میں شرکت کریں گے وہ اجلاس سے ایک روز قبل ذمہ داریاں سنبھال چکے ہونگے،ایجنڈے میں سب سے اہم بات ڈومیسٹک کرکٹ میں مجوزہ تبدیلیاں ہیں۔بورڈ کے سرپرست اعلی سابق کپتان اور موجودہ وزیر اعظم ڈپارٹمنٹل کرکٹ کیخلاف ہیں، احسان مانی بھی ان کے ہمنوا نظر آتے ہیں، اگلے سیزن میں ڈرامائی تبدیلیاں آنے کا امکان ہے، البتہ سابق کھلاڑیوں سمیت کرکٹ کے حلقے ڈپارٹمنٹل ٹیموں کو بند کرنے کے حق میں نہیں ۔،اس حوالے سے پی سی بی نے لیفٹیننٹ جنرل (ر) مزمل حسین کی زیرسربراہی ڈومیسٹک ٹاسک فورس قائم کی جو گورننگ بورڈ کو پیش رفت سے آگاہ کریگی،گزشتہ اجلاس میں بھی پریزنٹیشن دی گئی جس کے بعد تجاویز پر کام جاری رکھنے کی اجازت مل گئی تھی۔اب وسیم خان سے بھی ان پر رائے لی جائیگی۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...