چوکے چھکے نہ لگا پانے سے میچ میں شکست ہوئی : شعیب ملک

لاہور (سپورٹس رپورٹر ) قومی ٹیم کے کپتان شعیب ملک کا کہنا ہے کہ آخری اوور زمیں چوکے چھکے نہ لگا پانے کے باعث ہمیں میچ میں شکست ہوئی۔ جنوبی افریقہ کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں بھی شکست کے بعد شعیب ملک کاکہنا تھا کہ میچ ہمار ے ہاتھ میں تھا لیکن آخری اوورز میں ہم باونڈیز نہیں لگا سکے،بابر اعظم نے بہترین بلے بازی کا مظاہرہ کیا ،آخری اوورز میں ہمارے پاس وکٹیں تھیں اور یہ میچ آخری اوور میں نہیں جانا چاہئے تھا ،ہمیں اب اکٹھا ہوکر دیکھنا ہو گا کہ کہاں غلطیاں ہوئیں، عثمان شنواری کے آخری اوور سے بھی ہمیں نقصان ہوا۔جنوبی افریقن کپتان ڈیوڈ ملر نے میچ کے اختتام پر کہا کہا تمام کھلاڑیوں نے بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کیا ۔ اپنی طرف سے کوشش تھی کہ زیادہ سے زیادہ رنز بنائوں جس میں کامیاب رہا ۔ بائولرز نے دبائو کے باوجود بہترین بائولنگ کرائی ۔ پہلے میچ میںکپتانی کررہا تھا مگر کوئی دبائو نہیں تھا‘کامیابی پر بہت خوشی ہوئی ۔ فیلکوایو ‘پ آملہ اور مورس نے آخری اوورز میں اچھی بائولنگ کرائی جس کی بدولت میچ جیتنے میں کامیاب ہوئے ۔ بابر اعظم اور حسین طلعت کی بلے بازی کے دوران لگ رہا تھا کہ میچ ہاتھ سے نکل جائے گا مگر بابر اعظم کو آئوٹ کرکے کھلاڑیوں کے حوصلے بلند ہوئے اور کامیابی حاصل کی ۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...