کراچی (آئی این پی)شہر قائد میں 26 سال بعد میرا تھن کا انعقاد کیا گیا۔کمشنر کراچی میراتھن مین کیٹگری میںہارون گل فاتح رہے جبکہ ویمنز کیٹگری کی فاتح حرا مہوش رہیں ۔کمشنر کراچی مراتھن ریس کا آغاز معین خان اکیڈمی سے ہوا، جس میں شہریوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا ۔ایتھلیٹ دو دریا، E8اور سی ویو سے ہوتے ہوئے دوبارہ معین خان اکیڈمی پہنچے ، مرایتھن میں سیکڑوں ایتھلیٹس نے شرکت کیجس میں بڑی تعداد میں خواتین بھی شامل تھی ، کمشنر کراچی کا کہنا ہے کہ آئندہ سال میراتھن انٹرنیشنل سطح کی کرائیں گے۔ویمنزکیٹگر ی کی میراتھن 5 کلو میٹر جبکہ مینز کی ریس 10کلومیٹر پر مشتمل تھی، اوپن کیٹگری میں ہارون گل فاتح رہے ،ویمنز میں پہلی پوزیشن حرا دیوان نے حاصل کی۔وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کامیاب کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ، میڈیا سے گفتگو میں انہوں نے کہا کہ کراچی کی رونقیں لوٹ آئی ہیں ۔25سال بعد ہونے والی کراچی سٹی میراتھن کا مقصد یکجہتی کی فضا کو برقرار رکھنا ہے ۔
26سال بعد کراچی میں میرا تھن کا اہتمام،ہارون گل نے معرکہ سر کرلیا
Feb 04, 2019