کینبراٹیسٹ،سری لنکا کا ایک اور کھلاڑی گیند لگنے سے زخمی

کینبرا(آئی ا ین پی)سری لنکن کھلاڑی کرونا رتنے کے بعد کوشال پریرا بھی فاسٹ بولر کی گیند لگنے سے زخمی ہو گئے ۔ آسٹریلوی فاسٹ بولرز سری لنکن بیٹسمینوں کے لیے خوف کی علامت بنتے جا رہے ہیں ۔دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے ہی روز کوشال پریرا کو فاسٹ بولر رچرڈسن کی گیند ہیلمٹ پر لگ گئی ۔وہ 29 رنز پر بیٹنگ کر رہے تھے،میڈیکل اسٹاف نے ان کا پچ پر معائنہ کیا ،نئے ہیلمٹ کے ساتھ وہ مزید چار گیندیں کھیلیں لیکن چکر محسوس ہونے پر ریٹائرڈ ہرٹ ہو گئے ۔

ای پیپر دی نیشن