راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے)پاکستان مسلم لیگ (ن) کے مرکزی رہنما سابق رُکن قومی اسمبلی ملک شکیل اعوان نے کہا ہے کہ شیخ رشید کو مشرف دورحکومت میںجعلی ٹرینیں اور اربوں روپے کی ریلوے اراضی لیز کرکے مال بنانے جیسے کارناموں کا خوف شہباز شریف کے چئیر مین پی اے سی بننے کی مخالفت کرنے کا ڈرامہ رچانے پر مجبور کرتا ہے اُنہیں اندازہ ہے کہ کسی بھی وقت پبلک اکائونٹس کمیٹی میں پرویز مشرف دور کی لُوٹ مار کا حساب مانگا جاسکتا ہے عوام میاں محمد شہباز شریف سے رانا ثناء اللہ کو پبلک اکائونٹس کمیٹی کا رُکن بنانے کی سفارش کررہے ہیں تاکہ ٹیلیویژن پر بیٹھ کر دوسروں پر الزامات لگانے والے شیخ رشید کا اصل چہرہ پی اے سی کے اجلاس میں واضح نظر آئے اور رانا ثناء اللہ کے ہاتھوں شیخ رشید کی راولپنڈی کے شہریوں کے نام پر اربوں روپے کے ترقیاتی فنڈز لُوٹنے کا حساب ہوسکے انہوں نے کہا کہ سیاست کے 35سالوں میں موروثی سیاست کی مخالفت کرنے اور ایسی سیاست کرنے والوں پر لعنت بھیجنے والے کو خود این اے 62سے ایم این اے بن جانے کے بعد اپنے بھتیجے شیخ راشد شفیق کو این اے 60سے ایم این اے بنایا