پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کو دنیابھر میں بے نقاب کرنے کی بھرپورکوشش کررہاہے:شا ہ محمودقریشی

Feb 04, 2019 | 09:16

ویب ڈیسک

وزیرخارجہ شا ہ محمودقریشی نے کہاہے کہ پاکستان مقبوضہ کشمیرمیں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کی صورتحال دنیابھر کے سامنے بے نقاب کرنے کی بھرپورکوشش کررہاہے۔

لندن میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ پاکستان ایک پرامن ملک ہے اور وہ تمام مسائل کو پرامن طریقوں سے حل پر یقین رکھتاہے۔وزیرخارجہ نے کہاکہ کشمیری جوش وجذبے کے ساتھ اپنی آزادی کی جدوجہد کوآگے بڑھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ برطانیہ میں عالمی کانفرنس میں مقبوضہ کشمیر کی صورتحال پرغورکیاجائے گا اور وہ اس مسئلے پرپاکستان کاموقف دنیا کے سامنے پیش کریں گے۔شاہ محمودقریشی نے کہاکہ پاکستان کی تمام سیاسی جماعتیں مسئلہ کشمیر کے حل سے متعلق متحد ہیں۔وزیرخارجہ لندن پہنچے ہیں جہاں وہ یوم یکجہتی کشمیرکے سلسلے میں تقاریب میں شرکت کریں گے۔

مزیدخبریں