لاہور:سابق وزیراعظم نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا، سروسز ہسپتال میں کیے گئے تمام ٹیسٹ نیگیٹو آئے،ہسپتال انتظامیہ کے مطابق دل کے مسائل پرانے چل رہے ہیں۔سابق وزیراعظم نوازشریف کے سروسز ہسپتال میں کیے گئے تمام ٹیسٹ کی رپورٹس آ گئیں جن کے مطابق نواز شریف کو ہارٹ اٹیک نہیں ہوا،ان کے دل کامرض پراناچل رہا ہے۔جناح ہسپتال میں کیے گئے ٹیسٹ کی رپورٹ پوزیٹو آنے کے بعد دوبارہ ٹروپ آئی کیا گیا۔ سروسز ہسپتال لاہور میں تیسرے روز بھی نواز شریف کے مختلف ٹیسٹ کیے جائیں گے۔ تاہم گزشتہ روز نواز شریف کے گردے میں پتھری کی نشاندہی کی گئی تھی جس کے بعد پتھری کوادویات سے یا آپریشن سے نکالنے کے آپشن پرآج میڈیکل بورڈ فیصلہ کرے گا۔
واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کو 6 رکنی میڈیکل بورڈ کی سفار ش پر حکومت پنجاب نے کوٹ لکھپت جیل سے سروسز ہسپتال لاہورمنتقل کیا گیا تھا جہاں ان کے مختلف ٹیسٹ کیے گئے تھے۔