پاک بحریہ نےکثیرالقومی مشق امن کانیا پروموجاری کردیا

پاک بحریہ نےکثیرالقومی مشق امن کانیا پروموجاری کردیا۔ترجمان پاک بحریہ کے مطابق پرومومیں امن مشقوں کی سرگرمیوں کودکھایاگیاہے،کثیرالقومی مشق امن کاانعقاد2007سےہر2سال بعدکیاجارہاہے ۔

ترجمان نے مزید بایا ہےکہ چھٹی کثیرالقومی مشق رواں ماہ منعقدکی جارہی ہے ، جس سے عالمی بحری افواج ایک پلیٹ فارم پرآپریشنز،تجربات سےاستعفادہ کریں گی۔

ترجمان پاک بحریہ کے مطابق اس سال40سےزائدممالک امن مشق میں شرکت کریں گے،مشق میری ٹائم تعاون کومستحکم اورمحفوظ بنانےمیں کرداراداکرےگی، یہ مشق علاقائی اورعالمی بحری امن میں اہم کرداراداکرےگی۔

ای پیپر دی نیشن