بلوچستان میں سرطان کی مختلف اقسام میں مبتلا مریضوں کی تعداد میں اضافہ

Feb 04, 2019 | 16:48

ویب ڈیسک

کوئٹہ: پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج کینسر کا عالمی دن منایا جارہا ہے اور اس حوالے سے آگہی بیدار کرنے کے لیے مختلف پروگرامز اور سیمینارز کا انعقاد بھی کیا گیا ہے، لیکن رقبے کے لحاظ سے ملک کے سب سے بڑے صوبے بلوچستان میں سرطان کے مریضوں کی تعداد میں دن بدن اضافہ ہوجاتا رہا ہے۔

 صوبے میں سرطان کے مریضوں کے علاج کے لیے باقاعدہ اسپتال نہ ہونے کی وجہ سے اس مرض میں مبتلا افراد کو مشکلات کا سامنا ہے۔ اگرچہ کینسر کے اسپتال کے قیام کے لیے موجودہ صوبائی پبلک سیکٹر ڈیولپمنٹ پروگرام (پی ایس ڈی پی) میں 2 ارب روپے  رکھے گئے لیکن تاحال بات اس سے آگے بڑھ نہ سکی

مزیدخبریں