لاہور(نامہ نگار) محمود جاوید بھٹی نے ایم ڈی پنجاب سیڈکارپوریشن کا چارج سنبھال لیا،تعیناتی کے فوری بعد ایم ڈی پنجاب سیڈکارپوریشن نے ڈائریکٹرز کے ساتھ طویل نشست کی اورتفصیلی بریفینگ لی۔
پنجاب سیڈکارپوریشن کے نئے تعینات ہونیو الے مینجنگ ڈائریکٹر محمود جاوید بھٹی نے اہم ذمہ داری ملنے پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پنجاب سیڈکاپوریشن کی ایم ڈی شپ چیلنج سمجھ کر قبول کی۔ پنجاب سیڈکارپوریشن کو وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور وزیرزراعت پنجاب ملک نعمان لنگڑیال کے ویژن اور عوامی فلاح کے پروگرام کی روشنی میں مستحکم،مضبوط اور انتہائی موثر بنائیں گے۔
پنجاب سیڈکارپویشن وہ واحد ادارہ ہے جس نے سیڈ انڈسٹری میں لیڈ ر کا کردار ادا کرتے ہوئے ہمیشہ کسانوں کو میرٹ پر سستے بیج کی فراہمی یقینی بنائی ہے۔