اہل کشمیرکی وکالت ہرباضمیر انسان پرفرض ہے :وقاراحمدباجوہ، عامرقریشی

لاہور ( پ ر) انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ یورپ کے صدر وقاراحمدباجوہ ،فرانس کے صدر محمدعامرقریشی ،صدر ترکی رانا محمد عثمان ،صدر ملائیشیاعرفان افضل چوہدری ، جنرل سیکرٹری فرانس چوہدری جمشید چیمہ،نائب صدرفرانس ملک عامرجمیل ،سیکرٹری اطلاعات فرانس چوہدری فلک شیرچیمہ ، صدرسعودیہ سرفرازخان نیازی اور صدرنیویارک محمدجمیل گوندل نے کہا ہے کہ اہل کشمیرکی وکالت ہرباضمیر انسان پرفرض بلکہ قرض ہے۔
ہٹ دھرم اورشدت پسند نریندرمودی نے ہندوستان کو انسانوں بالخصوص مسلمانوں کے بنیادی حقوق کاقبرستان بنادیا۔انٹرنیشنل ہیومن رائٹس موومنٹ سمیت اوورسیزپاکستانیوں کی نمائندہ ہرتنظیم یوم یکجہتی کشمیر تجدیدعہداورجوش وجذبہ کے ساتھ منائے گی۔فرانس سمیت یورپی ملکوں ،ترکی اورملائیشیا میں کشمیرکازاجاگرکرنے کیلئے مختلف پروقارتقریبات کااہتمام کیاجائے گا۔کشمیریوں کے انسان حقوق کی دھجیاں بکھیرنے والے مودی نے بھارت کاشیرازہ بکھیردیا۔متنازعہ شہریت بل کے بل پربھارت کروڑوں مسلمانوں کوملک بدرنہیں کرسکتا۔بھارت کے عوام نے مودی مائنڈسیٹ کیخلاف طبل جنگ بجادیا ہے۔بھارت کے طول وارض سے آزادی کے نعرے بلندہورہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن