کورونا وائرس، ہلالِ احمر تربیت،ہسپتالوں میں آئسولیشن وارڈز قائم کریگا

اسلام آباد(خصوصی نمائندہ) ہلالِ احمر پاکستان کے چیئرمین ابرار الحق کی زیر صدارت ایگزیکٹو کمیٹی کا پہلا اجلاس ہوا جس میں ہلالِ احمر کے جاری منصوبوں اور بالخصوص کرونا وائرس کے خلاف آگاہی مہم کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ہلالِ احمر پاکستان انٹرنیشنل فیڈریشن آف ریڈکراس اور دیگر موومنٹ پارٹنر کے اشتراک سے ملک گیر آگاہی مہم جاری رکھے ہوئے ہے اور اِس ضمن میں آگاہی سیشن بھی منعقد کیے جارہے ہیں جس کیلئے ہلال احمر اپنے سٹاف اور رضا کاروں کو تربیت دے رہا ہے۔ ہلال احمر پاکستان نے تمام صوبائی حکومتوںسے اپیل کی ہے کہ و ہ آئسولیشن وارڈ قائم کرنے کے لیے ہسپتالوں کی نشاندہی کریں ۔ ایگزیکٹو کمیٹی نے آزاد کشمیر کے چار اضلاع میں جاری وی ٹو آر منصوبہ سے متعلق درپیش چیلنجوں کا بھی جائزہ لیا اور اِس کی بہتر معیاری، بروقت اور کامیاب کی تکمیل کے عزم کا اعادہ کیا گیا۔چائنہ ریڈکراس سوسائٹی کی جانب سے ملنے والے 2 لاکھ ڈالر کے فنڈز جو متاثرین سیلاب بلوچستان کیلئے دیئے گئے تھے کو ’’ذرائع معاش‘‘ پروگرام پرخرچ کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔ اورسیلاب متاثرین کی بحالی ، آبادکاری اور روزگار کی فراہمی کو یقینی بنایا جائے گا۔ بلڈ ڈونیشن سے متعلق 90 روزہ پلان کی بھی منظوری دی گئی۔ اِ س پلان کے تحت ملک بھر میں رضاکارانہ طور پر خون کے عطیات کے فروغ اور بلڈ کولیکشن کو بڑھایا جائے گا تاکہ ضرورت کو پورا کیا جاسکے۔ ایگزیکٹو کمیٹی اجلاس میں وائس چیئرمین نجیب اللہ ملک، ڈاکٹر جمال ناصر، بریگیڈئر(ر) عبدالہادی، سیکرٹری جنرل ہلالِ احمر خالد بن مجید اور ہلالِ احمر کے افسران موجود تھے۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...