کشمیر کی آزادی صرف بزور شمشیر ہی حاصل ہوسکتی ہے:مولانا عبد الرحمن سلفی

Feb 04, 2020

کراچی(نیوز رپورٹر) امیر جماعت غرباء اہل حدیث پاکستان مولانا عبد الرحمن سلفی نے کشمیری عوام سے اظہار یکجہتی کرتے ہوئے کہا ہے کہ کشمیر کی آزادی اب صرف شمشیر سے حاصل ہوسکتی ہے جبکہ ہندو پنڈت اور جموں کشمیر کی وادی کے ذمہ داران اپنی ناپاک سازشوںاور غلط عزائم کو بروئے کار لاکر کشمیری عوام پر ظلم و بربریت کی انتہا کرچکے ہیں۔مولانا سلفی نے کہا کہ پاکستان کی عسکری قیادت اور پاکستانی عوام شانہ بشانہ چل کر اقوام متحدہ کی قراردادوں اور اسلامی نظریاتی کونسل کے کئے گئے فیصلوں پرعمل کروائے اور کشمیری عوام کے لئے تمام اسلامی ممالک اور پاکستان عملی جدوجہد کرکے اپنے قوت بازو اور شمشیر کے ذریعے آزادی کا پرچم کشمیر میں لہرائیں تاکہ مسلمانان عالم ایک قوت بن کراپنے ازلی دشمن کا ہر محاذ پر مقابلہ کریں۔دریں اثناء جماعت کو آرڈینیٹر عبدالرحمن ‘ عابد حقانی کے مطابق جماعت غرباء اہلحدیث دینی درسگاہ جامعتہ ستاریہ الاسلامیہ گلشن اقبال میں بدھ 5 فروری صبح11 بجے دن یوم کشمیر یکجہتی و تحفظ حقوق اہل حدیث سیمینار ہوگا۔ صدارت مدیر الجامعہ حافظ پروفیسر محمد سلفی کرینگے وکیل الجامعہ حافظ محمد انس مدنی اور جماعت کے مبلغ علامہ عبد الخالق فریدی و دیگر خطاب کرینگے۔

مزیدخبریں