ڈرائیونگ لائسینس درخواست گزاروںکیلئے ’’کمپیوٹرائزڈلرننگ چٹ‘‘بنواناضروری

ٹیکسلا(نمائندہ نوائے وقت)ڈرائیونگ لائسینس بنوانے والے درخواست گزاروںکیلئے ’’کمپیو ٹرائز ڈلرننگ چٹ‘‘بنواناضروری قراردیاگیا ہے،جس کیلئے ٹریفک دفترکی ہدایات کے تحت تھانہ صدرواہ کینٹ جی ٹی روڈکی عمارت کے قریب موبائل وین عملے سمیت لوگوںکی سہولت کی خاطرٹیکسلاواہ سرکل کے علاقوںمیںاپنی ڈیوٹی کیلئے موجودرہتی ہے، تاہم لاتعدادافرادنے اس امرکی شکایت کی ہے کہ لرننگ چٹ کے حصول کیلئے درخواست گزارو ں کی’’نمبرنگ ‘‘کی جاتی ہے،لیکن اس کے بعد سفار شی کاروائی شروع کرکے ’’نمبرنگ‘‘کی فہرست میں شمار ہوکراپنے باری کاانتظارکرنے والے کئی کئی گھنٹے اپنی باری کاانتظارہی کرتے رہتے ہیں،مقامی صحافی اورنیوزایجنٹ تنویراحمدچوہدری بھی موبائل وین کے عملہ کی سفارشی کاروائیوںکی لپیٹ میںآنے والے افرادکے گواہان میںشامل ہیں،انکاکہناہے کہ ٹریفک حکام ایک طرف حکومتی ہدایات کی روشنی میںمیرٹ اورانصاف کے دعووںکوآسمان کے ساتھ لگائے ہوئے ہیں اوردوسری طرف موبائل وین کاعملہ اپنی من پسندکاروائیوںمیںمصروف عمل ہے،اس طرح پہلے آکرپہلانمبرحاصل کرنے والے لوگ بلاوجہ سفارشی کاروائیوںکانشانہ بن کراپنے حق سے محروم کیئے جارہے ہیں،چیف ٹریفک پولیس راولپنڈی کواس معاملے کافی الفورنوٹس لیناہوگا۔

ای پیپر دی نیشن