حضرو (نمائندہ نوائے وقت) ایس ایچ او تھانہ حضرو حامد کاظمی نے کہا ہے کہ ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر تھانہ حضرو کی حدودمیں پولیس کے گشت کو مؤثر کر دیا ہے تھانہ حضرو کی حدود میں تمام چوراہوں پر پولیس کی گشت کی وجہ سے جرائم میں نمایاں کمی واقع ہو گی تھانہ حضرو کی حدود سے جواء ،منشیات کسی صورت میں برداشت نہیں کوئی کتنا با اثر کیوں نہ ہو پولیس کاروائی کریگی ان خیالات کا اظہار انہوںنے حضرو کے سنیئر صحافیوں سے ملاقات کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کیا حامد کاظمی نے کہا کہ جرائم کے خاتمہ کیلئے عوام کا تعاون ضروری ہے عوام کے تعاون سے ہی علاقے سے سماج دشمن عناصر کے خلاف بہتر انداز میں کاروائیاں کی جا سکیں گی انہوںنے کہا کہ تھانہ حضرو کی حدود میں منشیات فروش کسی رعایت کے مستحق نہیں.
آر پی او راولپنڈی اور ڈی پی او اٹک کی خصوصی ہدایت پر تھانہ حضرو کے تمام پولیس اہلکاروں کو اس حوالے سے آگاہ کر دیا ہے کہ تھانہ میں آنیوالے ہر شہری کیساتھ عزت اور اخلاق کیساتھ پیش آیا جائے ۔
حضرو کی حدودمیں پولیس کے گشت کو مؤثر کر دیا ،حامد کاظمی
Feb 04, 2020