سڈنی( سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام جاری مینز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق مینز بگ بیش لیگ میں 6 فروری کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس کی میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ دونوں ٹیموں میں سے فاتح ٹیم کا 8 فروری کو فائنل میں سڈنی سکسرز سے مقابلہ ہوگا۔سڈنی تھنڈر کی ٹیم کالم فرگوسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ میلبورن سٹارز کی قیادت گلین میکسویل کرینگے۔