میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں پرسوں آمنے سامنے ہونگی

Feb 04, 2020

سڈنی( سپورٹس ڈیسک) کرکٹ آسٹریلیا کے زیر اہتمام جاری مینز بگ بیش لیگ کا نواں ایڈیشن اپنے اختتامی مرحلے کی طرف گامزن ہے۔ تفصیلات کے مطابق مینز بگ بیش لیگ میں 6 فروری کو ایک میچ کھیلا جائے گا جس کی میلبورن سٹارز اور سڈنی تھنڈر کی ٹیمیں پنجہ آزمائی کرینگی۔ دونوں ٹیموں میں سے فاتح ٹیم کا 8 فروری کو فائنل میں سڈنی سکسرز سے مقابلہ ہوگا۔سڈنی تھنڈر کی ٹیم کالم فرگوسن کی زیر قیادت میدان میں اترے گی جبکہ میلبورن سٹارز کی قیادت گلین میکسویل کرینگے۔

مزیدخبریں