بگ بیش ٹیم آف دی ائیر میں حارث رئوف بھی شامل

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کے لئے اہم اعزاز،بگ بیش ٹیم آف دی ٹورنامنٹ میں حارث روف کوبھی شامل کر لیا گیا۔ بی پی ایل میں شریک ہیڈ کوچز پر مشتمل جیوری نے 11 کرکٹرز کا انتخاب کیا ہے، ان میں پاکستانی باولر حارث روف کو بھی شامل کیا گیا ہے، ٹیم میں مارکوس سٹوئنس، جوش انگلیس، میتھیو ویڈ، گلین میکسویل، جون ویلز، مچل مارش، ٹام کیوران، راشد خان، ڈینیئل سیمز، پیٹر سڈل اور حارث روف کو شامل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بگ بیش لیگ میں تہلکہ خیز کارکردگی سے سلیکٹرز کی توجہ حاصل کرنے والے حارث روف بنگلہ دیش کیخلاف لاہور میں کھیلی جانے والی ٹی ٹونٹی سیریز کیلئے قومی سکواڈ میں شامل ہوئے تھے۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...