سیمی فائنل میں لمبی اننگزکھیلنے کی کوشش کرونگا:حیدرعلی

لاہور(سپورٹس رپورٹر) قومی انڈر 19 کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بیٹسمین حیدر علی کا کہنا ہے کہ افغانستان کیخلاف مثبت آغاز سے ان کے اعتماد میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ بھارت کے خلاف میچ میں لمبی اننگز کھیلنے کی کوشش کریں گے۔ حیدر علی نے کہاکہ ہر دن نیا ہوتا ہے اور وہ سیمی فائنل کے لیے میدان میں اترنے سے قبل کسی دباو کا شکار نہیں ہیں۔انہوں نے کہا کہ سابق کرکٹرز افغانستان کے خلاف میچ میں ان کی بلے بازی کو سراہ رہے ہیں جس سے ان میں خود اعتمادی بڑھ رہی ہے۔ حیدر علی نے مزید کہا کہ انہوں نے اے سی سی ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں بھارت کے خلاف 45 رنز کی اننگز کھیلی تھی۔ وہ پراعتماد ہیں کہ سیمی فائنل میچ میں بطور اوپنر وہ 100 فیصد کارکردگی کا مظاہرہ کریں گے جو ٹیم کی جیت میں اہم کردار ادا کرے گی۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...