منڈی شاہ جیونہ: دریائے جہلم سے مچھیرے نے ڈیڑھ من وزنی مچھلی پکڑ لی‘ دیکھنے والوں کا تانتا

منڈی شاہ جیونہ (نامہ نگار) دریائے جہلم سے مچھیرے نے ڈیڑھ من کی مچھلی پکڑ لی۔ فروخت کے لیے پیش کردیا۔ تفصیل کے مطابق نوید نامی مچھیرے نے دریائے جہلم سے ڈیڑھ من کی مچھلی پکڑ لی جب اس کو فروخت کرنے کے لیے موڑ منڈی لایا تو مچھلی کو دیکھنے والوں کا تانتا بندھا رہا۔

ای پیپر دی نیشن