سینیٹ نے وراثتی اورجانشینی سرٹیفکیٹس بل دوہزاربیس کی منظوری دے دی ہے جس کا مقصد وفات پاجانیوالے افرادکی منقولہ اورغیرمنقولہ جائیداد کی اس کے قانونی ورثاء کو فوری منتقلی ہے۔جانشینی اور وراثتی سرٹیفکیٹس بل 2020ء حکومت کے قانونی اصلاحاتی ایجنڈے کا اہم نکتہ ہے جو قومی اسمبلی اور سینٹ سے منظور ہو چکا ہے۔اس قانون کا مقصد جانشینی اور وراثتی سرٹیفکیٹس کے فوری اجراء کا طریقِ کار فراہم کرنا ہے۔وزارت قانون نے قانونی ورثاء کی جانب سے دی گئی درخواست کے پندرہ دن کے اندر جانشینی اور وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجراء کیلئے نادرا کے تعاون سے سہولت مرکز قائم کرنے کیلئے ایک طریقِ کار و ضع کیاہے۔اس اقدام سے نادراپہلی بار پاکستان میں جانشینی اور وراثتی سرٹیفکیٹس کے اجراء کیلئے بائیومیٹرک تصدیق کاعمل شروع کرسکے گا۔